بدھ، 20 مئی، 2015

بے حیا کہیں کی !!!!

ہزار بار سمجھایا ۔ ۔ ۔ اپنے اسٹیٹس پر ۔ ۔ ۔ مختلف گروپس میں جا کر ۔ ۔ ۔اللہ کی بندیو !!! فیس بُک تصویریں شائع کرنے کی جگہ نہیں ۔ ۔ کیوں اپنی باوقار ہستی کو ایلی میلی نظروں کی خوراک بناتی ہو ؟؟؟ لیکن یہ لڑکیاں باز نہیں آتیں ۔ ۔کبھی کور فوٹو بدل رہا ہے تو کبھی پروفائل پر جلوے دِکھائے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ حیا کے فروغ کے لیے جتنا مُمکن ہے وہ میں کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا مثلاً جب بھی فرینڈ لِسٹ میں موجود کوئی خاتون اپنی تصویر کور یا پروفائل میں لگاتی ہے میں فوراً اُس پر کلِک کرتا ہوں کیونکہ نیوز فِیڈ میں تصویر چھوٹی نظر آتی ہے !!!! وقت ہو تو پروفائل اور کور فوٹو کا پُورا البم چیک کرتا ہوں تا کہ پتا چلے پُرانی ڈیلیٹ کی ہیں یا وہیں پڑی ہیں ۔ لیکن افسوس صد افسوس جو ذرہ برابر احساس جاگا ہوں ۔ لیکن میں بھی ہمت نہیں ہارا ۔ ۔ ۔ برابر نظر رکھی ہوئی ہے کبھی تو سُدھریں گی ۔
....................
از: عابی مکھنوی aabi makhnavi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...