ہفتہ، 8 نومبر، 2014

بحضور اقبال ۔۔۔بسلسلہ یوم اقبال



تِری قبرِ مبارک پہ ۔ ۔ ۔
تِرے یومِ ولادت پہ ۔ ۔ ۔
قطاروں میں کھڑے کرگس
خِرد کو پُوجنے والے
جنوں سے بھاگنے والے
سسکتے چیختے پھولوں کی اِک چادر چڑھائیں گے
تِرے افکار کی ضَو کو نفاست سے چھپائیں گے
یہاں پر خاص موقعوں پر سبھی کچھ عام ہوتا ہے
یہاں پر خاص لوگوں کا یہی انجام ہوتا ہے
یہاں پر خاص لوگوں کا یہی انجام ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...