جمعہ، 9 اکتوبر، 2015

اپنا پنجرہ سجا لیا میں نے
جشن ایسے منا لیا میں نے

ایک گاڑی جلا کےآتے ہی
ایک پرچم اُٹھا لیا میں نے

ایک بھائی کو مار ڈالا ہے
ایک بھائی بنا لیا میں نے

یوں گزرتا ہے یومِ آزادی
جو بچا وہ جلا لیا میں نے

زندہ ہوتے تو جاگتے عابی
شور کتنا مچا لیا میں نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...